بیدر۔19؍نومبر۔(اعتمادنیوز)
ریاست کے بنیادی ہائیر پرائمری مدارس میں تعلیم کی صورتِ حال بہتر بنانے
کی کوشش کے تحت حکومت اگلے دو ماہ میں 9500سے زیادہ اساتذہ کا تقرر کرے گی۔
قانون و پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر ٹی بی جئے چندر نے اسمبلی میں
استفسار پر انھو ں نے بتایا کہ آئندہ سال جنوری کے آحر میں تک مخلوعہ عہدوں
پر اساتذہ کا تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ وزیر تعلیم مسٹر کے
رتناکر کی
غیر موجودگی میں حکومت کی جانب سے بی جے پی کے روی سبرامنیم کے سوال کے
جواب میں انھوں نے کہا کہ جماعت اول تا جماعت پنجم کیلئے2511اور جماعتِ ششم
تا جماعت ہشتم کیلئے 7ہزار اساتذہ کے تقررات جنوری مہینے کے آخر تک
ہوجائیں گے ۔ انھو ں نے کہا کہ اساتذہ کے تقرری کیلئے امتحان کا انعقاد
ہوچکا ہے ۔ اور اس میں کامیاب اُمیدواروں کی روسٹر اور میرٹ کی بنیاد پر
تقررات ہو ں گے۔***